Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کو میں نے نہیں بلکہ پاکستان نے مجھے منتخب کیا ۔ کینیڈین موٹر سائیکلسٹ روزی گیبریل

روزی گیبریل نے یومِ پاکستان کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سبز ہلالی پرچم تھامے تصویر شیئر کی

اسلام آباد (نیوزپلس) معروف کینیڈین موٹر سائیکلسٹ روزی گیبریل کہتی ہیں کہ پاکستان کے دورے کیلئے انہوں نے پاکستان کا انتخاب نہیں کیا بلکہ پاکستان نے خود انہیں منتخب کیا ہے۔

یومِ پاکستان کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سبز ہلالی پرچم تھامے روزی نے اپنی تصویر تصویر شیئر کی اور تفصیلی کیپشن میں پاکستان آنے اور یہاں شادی کرنے کے تجربے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال قبل جب میں نے کینیڈا کو مستقل طور پر چھوڑ کر دنیا گھومنے کا فیصلہ کیا تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ پاکستان کا دورہ میری زندگی بدل کر رکھ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پہلے میں ایک مختصر دورے پر آئی تھی لیکن پھر جلد ہی دوبارہ پاکستان کا دورہ کیا اور یہیں کی ہو کر رہ گئی۔

 

rozee-gabriel

کینیڈین وی لاگر نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے میری تمام تر توانائی پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں صَرف ہوئی ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ’جب میں نے اس خوبصورت سرزمین میں اپنی زندگی کی محبت تلاش کرلی تو اب میں فخر سے اس ملک کو اپنا گھر بھی کہہ سکتی ہوں۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More