Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کو معاشی بحران سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان کو معاشی بحران سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری  

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی بحران سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے باقی تمام سیاسی جماعتیں اپنی ذاتی لڑائیاں لڑرہی ہیں ، کوئی الیکشن جیل سے بچنے کیلئے لڑرہا ہے تو کوئی نکلنے کیلئے، ہم الیکشن لڑرہے ہیں تو آپ کے لیے لڑرہے ہیں۔

تاندلیانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ایک بار پھر جیالے کو وزیراعلی اور وزیراعظم بنانا ہے، میں آپ کا ساتھ مانگنے آیا ہوں کہ آپ ہمارا ساتھ دیں، آپ نے قائدعوام اور شہید بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا، دنیا کی کوئی طاقت آپکا راستہ نہیں روک سکتی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پاکستان کے عوام کی قسمت تبدیل کریں گے، ہم معاشی بحران سے نکلیں گے، ہم مہنگائی،بیروزگار اور غربت کا مقابلہ کریں گے، اگر کوئی کام کرسکتا ہے تو صرف پیپلز پارٹی کرسکتی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ باقی سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی منشور نہیں، ہم اس الیکشن میں عوام کیلئے 10نکاتی ایجنڈا لیکر آئے ہیں، اگر آپ پیپلز پارٹی کو جتواتے ہیں تو ان 10نکات پر عمل کروں گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ گھر گھر جاکر بتائیں ہم آپکی آمدن اور تنخواہ ڈبل کریں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت میں  300یونٹ مفت بجلی غریب عوام کو ملے گی، پیپلز پارٹی کی حکومت میں تعلیم مفت ہوگی، یونیورسٹی قائم کروں گا، صحت کے شعبے میں مفت اور معیاری علاج ہوگا، میں چاہتا ہوں پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ میں مفت علاج دوں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پنجاب کے لوگ جب بیمار ہوتے ہیں تو انکو لندن جانا پڑتا ہے، آپ میری حکومت بنوائیں ہم ایسی صحت کی سہولت دیں گے کہ انکو لندن نہیں جانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے مزدوروں کو بینظیر مزدور کارڈ دلوانا ہے، ہم مزدور کے بچے کی تعلیم اورروزمرہ ضرورت کی چیزیں پوری کریں گے، ہم اپنے سٹوڈنٹس کو یوتھ کارڈ اور سٹوڈنٹس لون دلوائیں گے اور جب نوجوانوں کو روزگار مل جائے گا تو وہ یہ قرض واپس کردیں گے۔بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ ہم نے نفرت،تقسیم اور پرانی سیاست کو دفن کرکے نئی سوچ لیکر آنی ہے، ہم نئی سوچ سے مسائل کا مقابلہ کریں گے، آپ نے ساتھ دیا تو جیت آپکی،تیر کی اور پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب کے سیاست دان جب بھی بیمار ہوتے ہیں تو لندن جاکر علاج کراتے ہیں ہم ان کے دل کے علاج کا یہیں بندوبست کردیں گے۔منشور کے مطابق پنجاب کے ہر ضلع میں مفت علاج کا اسپتال کھڑا کردوں گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھر بناکردیں گے یہ کام سندھ میں ہوسکتا ہے تو پنجاب میں بھی گھر بناکر دیں گے ہم پنجاب کی ہر کچی آبادی کو ریگولرائز اور مالکانہ حقوق دیں گے۔

بلاول نے کہا کہ ایک بار پھر عوامی حکومت بنانی ہے عوامی راج قائم کرنا ہے ایک بار پھر جیالے کو وزیراعظم اور وزیراعلی بنانا ہے عوام میرا ساتھ دیں تو ہمیں کوئی طاقت نہیں روک سکتی، کوئی الیکشن جیل سے بچنے کے لیے لڑرہا ہے لیکن ہم عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں ہم پاکستان کے عوام کی قسمت بدل دیں گے، پاکستان کو معاشی بحران سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر گھر جاکر بتائیں گے آپ کی تخواہ و آمدنی دگنی کریں گے اور تین سو یونٹ بجلی مفت فراہم کریں گے۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More