Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ اصف نے کہا ہے کہ افغان حکام کو دہشت گردوں کے ٹھکانے کا علم ہے اور موجدہ حالات میں پاکستان کو کابل سے تعاون میسر نہیں ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگردی میں اضافےکےپیش نظر سرحدی صورتحال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے،

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا منبع افغانستان میں ہے،باوجود ہماری کوششوں کےکابل اس سمت کوئی پیشرفت نہیں کررہا،افغان حکام کودہشتگردوں کےٹھکانوں کاعلم ہے،

وزیر دفاع نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئےاستعمال ہورہی ہے،پاک افغان بارڈرساری دنیا کی روایتی بارڈرسے مختلف ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو کابل سے تعاون میسر نہیں،

پاکستان کو اس بارڈر پر تمام بین الاقوامی قوانین اور روایت نافذ کرنا ہوں گےم بارڈر پر دہشت گردوں کی ٹریفک ختم کرنا ہو گی، اس طرح دونوں ممالک روایتی اور اچھے ہمسایوں کی طرح تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں، پاسپورٹ اور ویزہ کے ذریعے سفر کی سہولتیں جاری رکھی جا سکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More