Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

روشن ماہنامہ، محمد انیس، جاوید ملک اور عزیز الرحمان میچ ریفریز ہوں گے

لاہور (نیوز پلس)پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کے 30 میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطا بق روشن ماہنامہ، محمد انیس، جاوید ملک اور عزیز الرحمان میچ ریفریز ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا میلہ 20 فروری سے 22 مارچ تک پاکستان کے مختلف شہروں میں سجے گا۔ کوئٹہ گلیڈ ایٹرز اور اسلام یونائیٹڈ کے درمیان کراچی میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں امپائرنگ رچرڈ النگورتھ اور فیصل آفریدی کریں گے جبکہ افتتاحی میچ کے ریفری روشن ماہنامہ ہوں گے۔پی ایس ایل کے دیگر میچوں میں علیم ڈار اور مائیکل گف بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، آن فیلڈ امپائرز میں علیم ڈار،احسن رضا،رچرڈ النگ ورتھ اور مائیکل گف بھی پینل کا حصہ ہیں۔رینمور مارٹنیز، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا،طارق رشید بھی امپائرنگ کریں گے۔روشن ماہنامہ، محمد انیس، جاوید ملک اور عزیز الرحمان میچ ریفریز ہوں گے۔شائقین کرکٹ پاکستان کرکٹ کے میگا ایونٹ پی ایس ایل کاشدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More