Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان حملے کی مکمل تحقیقات کر کے قصورواروں کو سخت سزا دے، سفا رتخا نہ کا بیان

پاکستان حملے کی مکمل تحقیقات کر کے قصورواروں کو سخت سزا دے، سفا رتخا نہ کا بیان

چینی سفارتخا نے کی داسو ہائیڈروپاور سٹیشن پراجیکٹ کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

 خیبربختونخواہ میں داسو ہائیڈرو پاور سٹیشن پراجیکٹ کی ایک گاڑی کو   راستے میں دہشت گردی کے حملے کا نشانہ بنایا گیا  جس کے نتیجے میں پانچ چینی اور ایک پاکستانی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی  ہوئے۔

منگل کے روز  پاکستان میں چینی سفارتخانے اور قونصل خانے نے اپنے بیان میں دہشت گردی کی   اس  کارروائی کی شدید مذمت کی۔

بیان میں  دونوں ممالک کے شہریوں کی ہلاکت پر  گہرے رنج اور تعزیت   اور متاثرین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

 پاکستان میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانے نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہے  وہ حملے کی مکمل تحقیقات کر کے قصورواروں کو سخت سزا دے اور ساتھ ہی پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کرے  تاکہ اس  بات کو یقینی بنا یا جائے کہ  ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ اس واقعے پر  اسی روز پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے ایک بیان  میں حملے کی شدید مذمت  کرتے ہوئے  چینی شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور  ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے اہل خانہ اور چینی حکومت سے دلی  ہمدردی  ظاہر کی۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر  کی  چین  پاکستان دوستی کو نقصان پہنچانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More