Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان برادر اسلامی ممالک کے مابین جذبہ اخوت اور ہم آہنگی کے فروغ کا خواہاں ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم عمران خان کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا

اسلام آباد(نیوز پلس)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا باہمی اتحاد و اتفاق خطے میں امن اور معاشی استحکام کا ضامن ہے۔مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب نے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ اور تنازعہ کے پرامن طریقے سے حل پر زور دیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ ایران کے بعد سعودی قیادت کا خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے فروغ کیلئے وزیراعظم پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہانہ عمران خان کو بطور رہبرِ امت مسلمہ ممتاز کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان برادر اسلامی ممالک کے مابین جذبہ اخوت اور ہم آہنگی کے فروغ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کا باہمی اتحاد و اتفاق خطے میں امن اور معاشی استحکام کا ضامن ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی قیادت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال، مواصلاتی پابندیوں اور مسلسل لاک ڈاؤن سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ کرفیو کو 73 روز ہوگئے،80 لاکھ سے زائد کشمیری گھروں میں محصور ہیں،وادی جنت نظیر جیل میں بدل چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب نے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ اور تنازعہ کے پرامن طریقے سے حل پر زور دیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More