Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی فہرست جاری

پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی فہرست جاری

 اسلام آباد /تاشقند:   پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ازبکستان کی وزارت داخلی امور اور پاکستان کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کی مفاہمتی یادداشت کئے گئے۔

پاکستان اور ازبکستان کی وزارت دفاع کے مابین عسکری انٹیلی جنس کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ بھی طے پاگیا، پاکستان اور ازبکستان کے مابین سائنٹفیک-تکنیکی اور جدید شعبوں میں تعاون کا معاہدہ طے پاگیا،خبروں کے شعبے کے حوالے سے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) اور ازبکستان اطلاعات ایجنسی (یوزیڈ اے) کے مابین تعاون کا معاہدہ طے پاگیا.،پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی اور ازبک ڈپلومیٹک اکیڈمی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

پاکستان اور ازبکستان کے مابین سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کے استثنیٰ کا معاہدہ طے پاگیا،ازبکستان کی وزارتِ روزگار اور تخفیف غربت اور پاکستان کے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹرینینگ کمیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور اور تاشقند کی حاکمیت(شہری ترقی) کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے،لاہور اور بخارا کے مابین بطور جڑواں شہر تعلقات پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے،

وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام پاکستان اور ازبکستان کی حکومت کے مابین امور نوجوانان پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے،پاکستان اور ازبکستان کے مابین اعلی سطح اسٹریٹجک تعاون کونسل کے قیام پر پروٹوکول کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔

 

پاکستان اور ازبکستان نے خوشحالی اور ترقی کے مشترکہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل قریب میں دوطرفہ تجارت کے حجم کو موجودہ 400 ملین ڈالر سے 2 ارب ڈالر تک بڑھانے ، علاقائی رابطے کے فروغ کےلئے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے سمیت مواصلات، تجارت ، معدنیات، سیاحت ، زراعت ، سائنس وٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان پاکستان کا بااعتماد شراکت دار ہے، تجارت ، سرمایہ اور تجارت میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ٹرانس افغان ریلوے منصوبہ پورے خطے کےلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان سمیت کسی دوسرے ملک پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، پاکستان غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھے گا

 جبکہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے کہا کہ عالمی چیلنجوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان روشن مستقبل کےلئے معاہدے بہت اہم ہیں، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے، فضائی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، اپنی پرخلوص دوستی کو مزید مضبوط بنائیں گے

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان او رازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

 وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں بدھ کو یہاں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جو ازبکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے کانگریس سینٹر تاشقند آمد پر وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

پاکستان- ازبکستان

 

ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم کو ازبکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پاکستان- ازبکستان

 

اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے وفد کے ارکان کا ازبکستان کے صدر سے تعارف کرایا، ازبکستان کے صدر نے بھی اپنی کابینہ کے وزرا کو وزیراعظم شہباز شریف سے متعارف کرایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More