Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں مودی کے سٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کے دوران ہزاروں پاکستانی، کشمیری اور سکھ سڑکوں پر آ گئے

" فضا کشمیر بنے گا پاکستان " مودی ہٹلر، فاشسٹ اور مقبوضہ وادی میں مظالم بند کرو کے نعروں سے گونجتی رہی

ہیوسٹن (نیوز پلس)ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں مودی کے سٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کے دوران ہزاروں پاکستانی، کشمیری اور سکھ سڑکوں پر آ گئے اور زبردست مظاہرہ کیا او ر فری ویئر کے علاقے میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس سے سڑکیں جام ہو گئیں۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دہشت گرد اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بینرز آویزاں کئے گئے، سکھوں نے خالصتان تحریک کے بینرز اور جھنڈے لہرائے، مظاہرین کی بڑی تعداد نے مودی کلر کے نام کی ٹی شرٹیں پہن رکھی تھیں۔ ” فضا کشمیر بنے گا پاکستان ” مودی ہٹلر، فاشسٹ اور مقبوضہ وادی میں مظالم بند کرو کے نعروں سے گونجتی رہی۔مظاہرین نے کہا مودی تمہارے دن گنے جا چکے ہیں، تمہارا اقتدار جلد ختم ہو جائے گا، مظاہرے میں ٹیکساس کے ہر شہر اور گاؤں سے پاکستانی، سکھ، بھارتی مسلمان اور کشمیری سینکڑوں بسوں پر ہیوسٹن پہنچے تھے، مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ریلی میں وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور بھی شریک ہوئے۔ علی امین گنڈا پورنے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرایا جائے، عالمی برادری مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم بند کرائے، مسئلہ کشمیر ایٹمی فلیش پوائنٹ بن گیا، پاکستان اور بھارت میں جنگ سے نہ صرف خطہ بلکہ دنیا بھی متاثر ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More