وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ سے او آئی سی رکن ممالک کے وزراء خواتین حکام کی دو طرفہ ملاقاتیں
خواتین کے حقوق، خاندانی نظام کے استحکام اور سماجی تحفظ کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) او آئی سی کی خواتین کے امور پر نویں وزارتی کانفرنس کے سلسلے میں گیا وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ سے او آئی سی رکن ممالک کے وزرا اعلی حکام کی دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کی وزیر برائے خاندانی و سماجی خدمات ماہینور اوزدمیر گوکتاش سے ملاقات
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان خاندان، سماجی خدمات اور سماجی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط،
دونوں ممالک نے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نزیر تارڑ اور ترک وزیر ماہینور اوزدمیر گوکتاش نے ڈیجیٹل اسپیس میں خاندانی نظام کے تحفظ، بچوں اور خواتین کے حقوق کے فروغ اور مشترکہ پالیسی اقدامات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
پاکستان اور ترکیہ کا خاندانی فلاح، خواتین کے حقوق، سماجی تحفظ اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے، تجربات کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق۔
دونوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خاندان کے ادارے کے استحکام، خواتین کے تحفظ اور سماجی بہبود کے فروغ کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔
سینیٹراعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کی وزیر برائے خاندانی و سماجی خدمات ماہینور اوزدمیر گوکتاش سے ملاقات
خواتین کے حقوق، خاندانی نظام کے استحکام اور سماجی تحفظ کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان خاندان، سماجی خدمات اور سماجی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط،
دونوں ممالک نے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نزیر تارڑ اور ترک وزیر ماہینور اوزدمیر گوکتاش نے ڈیجیٹل اسپیس میں خاندانی نظام کے تحفظ، بچوں اور خواتین کے حقوق کے فروغ اور مشترکہ پالیسی اقدامات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
پاکستان اور ترکیہ کا خاندانی فلاح، خواتین کے حقوق، سماجی تحفظ اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے، تجربات کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق۔
دونوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خاندان کے ادارے کے استحکام، خواتین کے تحفظ اور سماجی بہبود کے فروغ کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کی او آئی سی لیبر سینٹر، آذربائیجان کی ہیڈ آف ایڈمنسٹریٹو ڈویژن جلیلہ اللہ وردیئیوا سے ملاقات
خواتین کے حقوق، سماجی ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو عزت، مساوات اور بنیادی حقوق فراہم کیے، مسلم امہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ان حقوق کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنایا جائے۔
ملاقات میں خواتین کو بااختیار بنانے، سماجی تحفظ، صلاحیتوں میں اضافے اور او آئی سی پلیٹ فارم کے تحت مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ پاکستان خواتین کے لیے ترجیحی اقدامات پر عمل پیرا ہے اور خواتین سیاست، پارلیمان، عدلیہ، تعلیم، کاروبار اور دیگر شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔
پاکستان اور او آئی سی لیبر سینٹر نے خواتین کی ترقی، ادارہ جاتی روابط کے فروغ، تجربات کے تبادلے اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کی ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کونسلر ایچ ای سارہ علی الشورہ سے ملاقات
خواتین کے حقوق اور او آئی سی ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو مکمل حقوق اور باوقار مقام عطا کیا، مسلم امہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ان حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ پاکستان خواتین کے لیے ترجیحی اقدامات پر عمل پیرا ہے اور خواتین سیاست، پارلیمان اور دیگر اہم شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور کونسلر سارہ علی الشورہ کے درمیان خواتین کو بااختیار بنانے، سماجی و معاشی ترقی اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ پر اتفاق۔
پاکستان اور ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے درمیان خواتین کے حقوق، صلاحیتوں میں اضافے، تجربات کے تبادلے اور او آئی سی کے تحت مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار۔