Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اپنی وزارت سے مستفعیٰ

استعفیٰ وزیر اعظم نے منظور کر لیا

اسلام آ باد (نیوز پلس)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کو وزیر اعظم نے فوری طور پر منظور کرلیا ہے جس کی تصدیق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کرتے ہوئے کہا کہ فروغ نسیم نے کابینہ اجلاس میں اپنا استعفیٰ پیش کیا جس کو منظور کرلیا گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ فروغ نسیم کل قمر جاوید باجوہ کا کیس لڑیں گے اور ایم کیو ایم کے اتحادی وزیر اور پاکستان کے وزیر قانون کی حیثیت سے عمران خان اور اس کابینہ کے لیے انہوں نے بڑی خدمات دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی خدمات کو پس پشت ڈال کر اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو دیا تاکہ وہ انورمنصور کے ساتھ مل کر کیس لڑیں گے اور استعفیٰ وزیراعظم نے قبول کرلیا ہے’۔اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتسا ب شہزاد اکبرنے کہا کہ وزیرقانون صاحب نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ اس لیے دیا ہے کہ وفاقی وزیر کی حیثیت سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے اور حکومت کا موقف کو واضح کرنے کے لیے رضاکارانہ استعفیٰ دیا ہے تاکہ اٹارنی جنرل کی معاونت کریں گے۔شہزاد اکبرنے کہا کہ جب وہ معاونت پوری ہوجاتی ہے تو وزیراعظم کی منظوری سے واپس کابینہ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More