Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکا اب ایران سے اس کی شرائط کے مطابق مذاکرات کے لیےگڑگڑا رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ

امریکا اب ایران سے اس کی شرائط کے مطابق مذاکرات کے لیےگڑگڑا رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ

ایران نے جنگ کے دوران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا دفاع کیا اور مذاکرات کے مرحلے میں بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔ عباس عراقچی

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران امریکا کا بنیادی مقصد ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا تھا، تاہم ایران نے واضح کر دیا تھا کہ وہ کسی صورت سرنڈر نہیں کرے گا۔

ایک بیان میں عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ امریکا اب ایران سے اس کی شرائط کے مطابق مذاکرات کے لیےگڑگڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے مذاکرات کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح طور پر سامنے رکھ دی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت میں 13 شقیں ایران کے مفاد میں جبکہ صرف ایک شق امریکا کے حق میں ہے۔

عباس عراقچی نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران نے جنگ کے ساتھ ساتھ سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کی اور اپنے مخالف کو اپنی شرائط تسلیم کرنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے جنگ کے دوران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا دفاع کیا اور مذاکرات کے مرحلے میں بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More