Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت کاآئی جی سندھ کلیم امام کو فوری ہٹانے سے انکار

قانون کے تحت کسی بھی ایڈیشنل آئی جی کو آئی جی کا اضافی چارج نہیں سونپا جائے گا

اسلام آباد (نیوز پلس)وفاقی حکومت نے حکومت سندھ کی درخواست پر آئی جی سندھ کلیم امام کو فوری ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی درخواست زیر غور ہے جس پر کسی فیصلے تک کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے اور قانون کے تحت کسی بھی ایڈیشنل آئی جی کو آئی جی کا اضافی چارج نہیں سونپا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے اس خط کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے۔حکومت کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ ماہرین اس درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں اور درخواست پر فیصلہ ہوتے ہی آگاہ کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط تحریر کیا تھا جس میں آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کو ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی ور اس سلسلے میں نئے آئی جی کے لیے تین نام تجویز کیے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More