Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جھل مگسی میں مسافر کوچ کو حادثہ، 8 مسافر جاں بحق، 30 زخمی

جھل مگسی میں مسافر کوچ کو حادثہ، 8 مسافر جاں بحق، 30 زخمی

رسیکیو حکام کے مطابق کوچ خاران سئ لاڑکانہ جا رہی تھی

جھل مگسی میں خاران سے لاڑکانہ جانے والی مسافر بس باریجہ کے مقام پر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو ڈی ایچ او جھل مگسی کے مطابق قریبی بی ایچ یو باریجہ منتقل کیا گیا، جبکہ 7 شدید زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایمبولینس کی کمی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق کوچ خاران سے لاڑکانہ جا رہی تھی کہ ایم-8 شاہراہ پر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More