Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

دونوں رہنماوں کے درمیان مقبوضہ جموں و کشمیر کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا دونوں رہنماوں کے درمیان مقبوضہ جموں و کشمیر کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے یو این قراردادوں کے منافی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، بھارت جبری طور پر کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، شاہ محمود کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے، مقبوضہ وادی میں نہتے لوگوں کو مسلسل کرفیو کا سامنا ہے، حقائق چھپانے کیلئے بھارت نے کشمیر کا دنیا سے رابطہ منقطع کر دیا۔نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کشمیر کی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More