Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان نے والدہ شوکت خانم اور بہن کے ہمراہ لی گئی ایک یادگار تصویرسوشل میڈیاپر شیئر کر دی

وزیر اعظم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویر میں بتایا گیا کہ یہ تصویر 1979 میں لی گئی ہے

اسلام آباد (نیوز پلس) وزیر اعظم عمران خان نے اپنی والدہ شوکت خانم اور بہن کے ہمراہ لی گئی ایک یادگار تصویرسوشل میڈیاپر شیئر کی ہے۔وزیر اعظم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویر میں بتایا گیا کہ یہ تصویر 1979 میں لی گئی ہے۔وزیر اعظم تصویر میں والدہ اور بہن کے

ہمراہ خوشگوار موڈ میں کسی پارک میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی والدہ کے نام پر ہی کینسر کے علاج کے لیے مشہور شوکت خانم اسپتال بنایا، عمران خان اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں جبکہ ان کی 4 بہنیں ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عمران خان اور والدہ کے ہمراہ تصویر میں موجود عمران خان کی کونسی بہن ہیں۔17 اگست 2018 کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے والے عمران خان نے تین شادیاں کیں اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More