Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان نے ‘احساس سیلانی لنگر’ سکیم کا افتتاح کر دیا

پہلے فیز میں 112 لنگر خانے شروع کریں گے، یہ سکیم چھوٹے شہروں تک بھی پہنچائیں گے، ہم نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی ہے۔وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیر اعظم عمران خان نے ‘احساس سیلانی لنگر’ سکیم کا افتتاح کر دیا، لنگر سکیم کے تحت روزانہ 600 افراد کو مفت کھانا مہیا کیا جائے گا، اسلام آباد سے شروع ہونیوالی اس سکیم کو ملک بھر میں پھیلا جائے گا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیکی کے کام سے دل میں سکون پیدا ہوتا ہے، پہلے فیز میں 112 لنگر خانے شروع کریں گے، یہ سکیم چھوٹے شہروں تک بھی پہنچائیں گے، ہم نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی ہے، احساس پروگرام غربت کم کرنے کا پروگرام ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کاروباری طبقے کی پوری مدد کر رہے ہیں، کوشش ہے بزنس کمیونٹی پیسہ کمائے، نیا پاکستان فلاحی ریاست ہوگی، مدینہ کی ریاست ایک دن میں نہیں بن گئی تھی، نچلے طبقے کی ترقی کیلئے بھی کوشاں ہیں، آپ دیکھیں گے تبدیلی کیسی آتی ہے، پولیس کا نظام بھی آہستہ آہستہ بدل رہے ہیں، ریاست مدینہ کے حوالے سے یونیورسٹیز میں پروگرام شروع کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں پر خرچ کرنا چاہتے ہیں، کاروباری طبقے کو مراعات دے رہے ہیں تا کہ پیسہ اکٹھا ہو، حکومت کو صرف 13 ماہ ہوئے، لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More