Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ

وزیر اعظم  شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ

 

میاں شہباز شریف
میاں شہباز شریف

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ کیا ۔

انیٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی  آر) کے مطابق وزیر اعظم کی جی ایچ کیو آمد پر آرمی چیف نے ان کا استقبال کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر نے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ملاقات کی ، وزیراعظم کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا ، انہوں نے یاد گار شہداء پر پھول رکھے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے شہداء، غازیوں اور ان کے خاندانوں کو وطن کے دفاع کے لیے قربانیوں،خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، شہباز شریف نے علاقائی سالمیت کے تحفظ، دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

شہباز شریف
شہباز شریف

وزیر اعظم نے شہداء کے 70 خاندانوں اور 30 جنگی زخمیوں میں خصوصی مالی امداد کے چیک تقسیم کئے اور شہداء کے وارڈز میں تعلیمی سرگرمیوں کے تحت لیپ ٹاب بھی تقسیم کئے گئے۔

وزیر اعظم شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

سپہ سالار عاصم منیر اور آپ کی ٹیم کا شکر گزار ہوں ، وزیر اعظم

 

شہباز شریف
شہباز شریف

جی  ایچ کیو میں شہداء کے اہل خانہ اور غازیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہداء اور غازیوں نے وطن کے دفاع کے لئے عظیم قربانیاں دیں ، پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے آج تک قربانیوں کا سلسلہ جاری  ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہداء نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر موت کا مقابلہ کیا ، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے نیوکلئیر طاقت بنا دیاہے ، قیامت تک دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شہداء کی روح کو تسکین صرف پاکستان کی خوشحالی سے پہنچے گی، بہت وقت گزر گیا، پلوں سے بہت پانی بہہ گیا، ہمیں اور کچھ نہیں تو شہیدوں کی قربانیوں کا احترام کرنا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ وسائل کی بندر بانٹ کے بجائے وسائل کی منصفانہ تقسیم پر متحد ہو جائیں، پاکستان مشکل ترین حالات سے نکل آیا ہے، ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

کل ہماری حکومت کی مدت مکمل ہو جائے گی

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرنا ہے کل ہماری حکومت کی مدت مکمل ہو جائے گی آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے اقتدار نگراں حکومت کے حوالے کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا جامع پلان وجود میں آ چکا ہے کل میں نے اپنی مدت کی آخری میٹنگ کی تھی ملک کی زراعت کو ترقی دینا ہے معدنیات کے وسائل کو استعمال میں لانا ہے نوجوان نسل کی جدید تعلیم کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا منصوبہ بنا چکے ہیں دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خلیجی اور دیگر ممالک سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی، دن رات محنت کرنا ہو گی، شہیدوں کی روح کو تسکین پہنچانا ہو گی، سب مل کر حصہ ڈالیں گے تو کوئی پہاڑ رکاوٹ نہیں بنے گا، سپہ سالار عاصم منیر اور آپ کی ٹیم کا شکر گزار ہوں۔

ان کا یہ کہنا ہے کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازمی ہے یہ آزادی اس مٹی کے ان بہادر بیٹوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہے میں پاکستان کے لئے اپنے پیاروں کی قربانی دینے پر ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More