Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ سندھ نے طلباء یونینز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری

جلد ایک قانون بنا کر کابینہ اور پھر سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔وزیر اعلی سندھ

کراچی (نیوز پلس)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے طلباء یونینز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی اور کہا کہ طلباء یونین کی بحالی سے متعلق قانون سازی کریں گے۔وزیر سندھ نے کہا کہ جلد ایک قانون بنا کر کابینہ اور پھر سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ طلباء تنظیموں کے نمائندوں نے بھی وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کی ملاقات میں طلباء یونین کے حوالے سے گفتگو کی گئی اس موقع پر طلبا ء نے اپنی مشکلات کے حوالے سے وزیر اعلی کو آ گاہ کیا جس پر مراد علی شاہ نے طلباء کو انکی مشکلات کے ازالے لے حل کے لئے یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔بعد ازاں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے طلبا ء یونین کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ اسمبلی طلباء یونینز کی بحالی کے حوالے سے قرارداد منظور کرچکی ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی طلباء یونینز کے حوالے سے اعلانات کرچکے ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ بھی طلباء یونیز کی بحالی کی ہدایت کرچکے ہیں۔مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ہم نے طلباء تنظیموں کی ہمیشہ حمایت کی ہے، سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے یونین بحالی کا اعلان کیا تھا، جبکہ سندھ حکومت قرارداد بھی پاس کرچکی ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ طلباء کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہیے، دوران طالب علمی نوجوان سیکھتے ہیں۔بیرسٹر مرتضی ٰ وہاب نے مزید کہاکہ طلباء تنظیموں سے مشاورت شروع ہوچکی ہے، سندھ حکومت نے ہمیشہ پہل کی ہے اور اس سلسلے میں آج پہلی میٹنگ کی گئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More