Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ورلڈ کپ 2023: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ کپ 2023: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو  نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ، نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے کی شاندار بیٹنگ کے سامنے انگلینڈ کے باؤلر بے بس دجھائی دئیے۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 283 رنز کا ہدف دیا، جو کیوی ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کیوی بیٹر ڈیون کونوے نے 152 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 3 چھکے اور 19 چوکے شامل تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے سام کرن نے 47 رنز دے کر واحد وکٹ حاصل کی، مارک ووڈ 5 اوور میں 55 رنز دے کر مہنگے ترین بولر رہے، عادل راشد 47، معین علی 60، کرس ووکس 45 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

اس سے قبل بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلش ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئراسٹو اور ڈیوڈ میلان نے اننگ کا آغاز کیا اور  40 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم ساتویں اوور میں میلان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

 راچن رویندرا تیز رفتار اننگز کھیلی اور صرف 96 گیندوں پر  5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 123 رنز بنائے۔

انگلش سکواڈ میں جونی بیئرسٹو، ڈیوڈ میلان، جوئے روٹ، ہیری بروک، جوز بٹلر، معین علی، لیام لونگسٹن، کرس ووکس سیم کرن، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More