Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے گا: مائیکل ایتھرٹن

پاکستان ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے گا: مائیکل ایتھرٹن

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے پاکستان ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو شکست دے گا 14 اکتوبر کو ہونے والا مقابلہ ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ ہو گا۔

بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل یا فائنل میں دونوں ٹیمیں اگر دوبارہ آمنے سامنے آئیں تو وہ بھی بڑا میچ ہو گا، اس وقت میدان کھچا کھچ بھرا ہو گا ۔

مائیکل ایتھرٹن نے مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں دونوں ٹیمیں 7 مرتبہ آمنے سامنے آئیں تاہم پاکستان ٹیم ان میں سے کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہے تاہم میری پیشنگوئی ہے کہ پاکستان بھارت کو ایک بڑا سرپرائز دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا ۔

 

 

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More