Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ورلڈ کپ 2023: بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ کپ 2023: بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ، بھارتی ٹیم نے 273 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کی نقصان پر 90 گیندوں قبل ہی پورا لر لیا ، بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھارتی ٹیم کی جانب سے ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان نے بھارت کو 273 رنز کا ہدف دیا جو روہت شرما الیون نے 35 ویں اوور میں حاصل کرلی۔ بھارتی اننگز کی خاص بات روہت شرما اور ایشان کشن کی اوپننگ جوڑی کی 156 رنز کی شاندار شراکت تھی۔

ایشان کشن 47 رنز بناکر راشد خان کا شکار بنے، انہوں نے اس دوران 2 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔

بھارتی کپتان روہت شرما آؤٹ ہونے والے دوسرے بیٹر تھے، انہوں نے 84 گیندوں پر 5 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 130 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی 55 اور شریاس ائیر 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

افغانستان کی جانب سے دونوں وکٹیں راشد خان نے لیں، عظمت اللہ عمر زئی 4 اوورز میں 34 اور مجیب الرحمان 8 اوورز میں 64 رنز دے کر مہنگے ترین بولر رہے۔

اس سے قبل پہلی بیٹنگ میں افغانستان کی 3 وکٹیں 63 رنز پر گریں تاہم عظمت اللہ عمر زئی اور حشمت اللہ شاہدی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چوتھی وکٹ پر ٹیم کیلئے 121 رنز کی شراکت قائم کی۔

افغان ٹیم کی طرف سے حشمت اللہ شاہدی 80، عظمت اللہ عمر زائی 60، ابراہیم زدران 22 اور رحمان اللہ گرباز نے 21 رنز بنائے۔ جبکہ محمد نبی 19، راشد خان اور رحمت شاہ 16، 16 ، نجیب اللہ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے مجیب الرحمان 10 اور نوین الحق 9 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

بھارت کے جسپریت بمرہ نے 4 اور ہردیک پانڈیا نے 2 وکٹ حاصل کیے جبکہ کلدیپ یادیو اور شاردل ٹھاکر نے 1، 1 افغان کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

بھارت اس فتح کے ساتھ پوائینٹس تیبل پر پاکستان سے ایک درجے اوپر چلا گیا ہے، پاکستان ٹیبل پوائنٹس پر تیسرے نمبر موجود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More