Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکتوں سے شکست دے دی

پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکتوں سے شکست دے دی

پاکستان کے محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت قومی ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے سری لنکا کو ورلڈ کپ میں مسلسل 8ویں بار شکست سے دوطار کر دیا قومی ٹیم نے 345 رنز کا ہدف 48 اعشاریہ 2 اوورز میں حاصل کر لیا

سری لنکا کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور بابراعظم کے جلد آؤٹ ہو جانے کے بعد عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے 156 گیندوں پر 176 رنز کی شراکت قائم کی۔

محمد رضوان نے 130 رنز کی ناقبل شکست اننگز کھیل کر ناٹ آؤت رہے۔

عبداللہ شفیق نے 103 گیندوں پر 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اپنی سنسری میں عبداللہ شفیق نے 3 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔

ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 345 رنز کا ہدف دے دیا، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 244 رنز اسکور کیے اور پاکستان کیخلاف ورلڈ کپ کا سب بڑا ہدف سیٹ کیا۔

سر لنکن کے کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس اور سمارا وکرما نے سنچریاں اسکور کیں جبکہ پیتھم نسانکا 51 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں دھننجایا ڈی سلوا 25، کپتان داسن شناکا 12 اور دینوتھ ویلالگے 10 رنز کے سوا کوئی اور کھلاڑی دہرا ہندسہ عبور بھی نہ کر سکے۔

حسن علی نے 4م حارث رؤف 2 جبکہ شاہین آفریدی، شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

قبل ازیں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدر آباد میں تاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے باؤلنگ کرتے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم پچھلے ہفتے سے یہاں ہیں کنڈیشنز کا اندازہ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی ھئی ہے فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More