Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

والدہ نے شادی کیلئے اسلام قبول کیا، آمنہ الیاس

والدہ نے شادی کیلئے اسلام قبول کیا، آمنہ الیاس

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ میری والدہ نے شادی کیلئے اسلام قبول کیا تھا،والد کے بعد رشتہ داروں نے والد کے ہربل دوائیوں کے کاروبار پر قبضہ کرلیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ آمنہ الیاس نے بتایا کہ میرے ننھیال کا تعلق مسیحی مذہب سے ہے،میری والدہ نے میرے والد سے شادی کرنے کیلئے اسلام قبول کیا تھا۔

آمنہ بتایا کہ جب میرے والد کا انتقال ہو گیا تھا تو میرے ددھیال نے ہم سے تعلقات ختم کر دیئے یہاں تک کہ میرے والد کے ہربل میڈیسنز کے بزنس پر بھی قبضہ کر لیا۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی جب گھر کا سربراہ دنیا سے چلا جائے تو رشتے داروں کو صرف پیسہ اور جائیداد کیوں نظر آتی ہے،وہ لوگ یہ کیوں نہیں سوچتے کہ پیسہ جائیداد سب اسی دنیا میں رہ جائیگا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد والدہ نے بہت ہمت،مشکلات کا سامنا کر کے ہم چار بہنوں کو اکیلے پالا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More