Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نوتن لال نے پاکستان میں پر امن ماحول خراب کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ڈاکٹر غلام رضا چنا

ملزم لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری کا مرتکب ہوا ہے

گھوٹگی (نیوز پلس)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سینئر نائب صدرڈاکٹر غلام رضا چنا نے کہا ہے کہ مبینہ طور پر توہین رسالت کے مرتکب نوتن لال نے حضور پاک کی شان اقدس میں گستاخی کر کے نہ صرف کالج کے طلبا ء اور اساتذہ کی دل آ زاری کی بلکہ کے لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری کا مرتکب ہوا ہے اس شخص نے پاکستان میں پر امن ماحول خراب کرنے کی مذموم کوشش کی ہے ڈاکٹر غلام رضا چنا نے کہا کہ پاکستان میں نہ صرف تمام اقلیتوں کو تما م بنیادی حقوق حاصل ہیں بلکہ تما م مذاہب کے پیرو کار اپنے اپنے مذہبی عقائد کے مطابق اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں، غلام رضا چنا نے کہا کہ اس ایس ایس پی گھوٹکی فرخ لنجار نے ملزم کے خلاف بر وقت کاروائی کرتے ہوئے اس کو گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس کے باعث علاقے میں امن و امان کی فضا ء برقرار ہے ڈاکٹر غلام رضا چنا نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فرخ لنجار ایک فرض شناص پولیس افسر ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملز م کے خلاف آئین پاکستان کے تحت پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ کوئی شخص حضور پاک کی شان اقدس میں گستاخی کی جرات بھی نہ کر سکے۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More