Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نمرہ خان سے طلاق کی تصدیق، زین حامد نے علیحدگی کی وجہ بتادی

نمرہ خان سے طلاق کی تصدیق، زین حامد نے علیحدگی کی وجہ بتادی

 

لندن: برطانیہ میں مقیم پاکستانی پائلٹ زین حامد نے اداکارہ نمرہ خان سے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ناقابلِ حل ذاتی اختلافات اور ترجیحات میں فرق کے باعث ہوئی۔

نمرہ خان نے مئی 2026ء میں زین حامد سے شادی کی تھی، تاہم کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔ نمرہ خان نے اس وقت ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ازدواجی زندگی ٹھیک ہے۔

اداکارہ نے نظرِ بد سے بچنے کے لیے اپنی شادی سے متعلق تصاویر بھی سوشل میڈیا سے ہٹا دی تھیں، جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں۔

اب زین حامد نے انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 17 جولائی کو نمرہ خان کو طلاق دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ دونوں کے درمیان ناقابلِ حل ذاتی اختلافات اور زندگی کے حوالے سے ترجیحات میں فرق کے باعث کیا گیا۔

زین حامد نے کہا کہ وہ اس معاملے میں کسی کو موردِ الزام ٹھہرانا نہیں چاہتے اور دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق طلاق کی قانونی کارروائی بھی شروع ہوچکی ہے اور معاملہ وکلا کے سپرد کردیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ازدواجی تعلق کا اختتام مرد اور عورت دونوں کے لیے یکساں طور پر مشکل مرحلہ ہوتا ہے، اس لیے وہ اس معاملے پر مزید بحث یا الزام تراشی نہیں کرنا چاہتے۔

زین حامد نے نمرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے خیر اور کامیابی کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ نمرہ خان کی یہ دوسری شادی تھی۔ اس سے قبل اداکارہ نے 2020ء میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی، تاہم یہ ازدواجی رشتہ چند ماہ بعد ختم ہوگیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More