Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایرانی فوج کا امریکی فوجی کو ہلاک یا گرفتار کرنے پر بڑے انعام کا اعلان

ایرانی فوج کا امریکی فوجی کو ہلاک یا گرفتار کرنے پر بڑے انعام کا اعلان

تہران: ایران کے آرمی کمانڈر ان چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے مبینہ طور پر ایسے ایرانی شہری کے لیے مالی انعام کا اعلان کیا ہے جو کسی امریکی فوجی کو ہلاک یا گرفتار کرکے حکام کے حوالے کرے۔

نیشنل جرنلسٹس ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایرانی عوام کی جانب سے مسلح افواج کی معاونت کے لیے چندہ مہمات بھی جاری ہیں، جن کے ذریعے دفاعی سرگرمیوں کے لیے مالی وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے تحت کسی امریکی فوجی کو ہلاک یا گرفتار کرکے ایرانی حکام کے حوالے کرنے والے شخص کو 5 ارب ایرانی تومان، یعنی تقریباً 30 ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

میجر جنرل حاتمی کے مطابق اگر کوئی ایرانی خاتون یہ کارروائی انجام دیتی ہے تو اسے اعلان کردہ انعام کی دگنی رقم دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارروائی میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی ایرانی فوج مارکیٹ قیمت سے دوگنی قیمت پر خریدے گی اور اسے مستقل طور پر ایک مخصوص فوجی عجائب گھر میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

ایرانی آرمی چیف نے دعویٰ کیا کہ ملک کی دفاعی اور جارحانہ فوجی صلاحیتوں کو تیزی سے دوبارہ منظم اور وسعت دی جا رہی ہے۔ ان کے بقول آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکا کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے دوران ایران نے اپنی نئی فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا۔

میجر جنرل حاتمی نے خبردار کیا کہ ایران کے دشمنوں نے اس کی فوجی طاقت کے حوالے سے بنیادی نوعیت کی غلط فہمی کا مظاہرہ کیا ہے اور انہیں ماضی کی سنگین غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے کسی قسم کی پابندی یا محدودیت کا سامنا نہیں اور خطے میں کسی بھی فوجی کشیدگی کے نتیجے میں ایران مزید مضبوط عزم کے ساتھ سامنے آئے گا۔

ایرانی آرمی چیف نے اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے جاری کردہ نئی فوجی و سکیورٹی تنظیم نو کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ خطے میں فوجی کشیدگی میں اضافہ ایران کے عزم کو مزید مستحکم کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More