Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میں اوررنویر تین ہونے کا سوچ رہے ہیں، دپیکا پڈوکون

میں اوررنویر تین ہونے کا سوچ رہے ہیں، دپیکا پڈوکون

بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ میں اوررنویر تین ہونے کا سوچ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں شوہر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے کہاکہ میں اور رنویر بچوں سے پیار کرتے ہیں، ہم اس دن کے منتظر ہیں جب ہم اپنا خاندان شروع کریں گے۔

دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ہم دو سے تین ہونے بارے سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں ان لوگوں کے ساتھ ملتی ہوں جن کے ساتھ میں بڑی ہوئی ہوں، میری خالہ، چچا، خاندانی دوست، وہ ہمیشہ اس موضوع سے متعلق بات کرتے ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ میں نے کیسے ابھی تک اس بارے میں نہیں سوچا۔

اداکارہ  نے کہا کہ میرے خاندان والے مجھ سے ایک مشہور شخصیت کے طور پر نہیں ملتے، وہ ہر موضوع پر بات کرتے اور جواب مانگتے ہیں، میرے ساتھ مشہور شخصیت جیسا سلوک نہیں کیا جاتا، میں سب سے پہلے ایک بیٹی اور بہن ہوں، نہیں چاہتی میرے مشہور ہونے کا ان رشتوں پر اثر پڑے۔

  دپیکا نے مزید کہا کہ میرا خاندان مجھے مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے،میں اور رنویر بھی اپنے بچوں میں یہی روایتیں اور اقدار دیکھنا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More