Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میوزک انڈسٹری میں کبھی واپس نہیں آؤں گی ، برٹنی اسپیئرز

میوزک انڈسٹری میں کبھی واپس نہیں آؤں گی ، برٹنی اسپیئرز

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے کہاہے کہ نام ظاہر کئے بغیر دوسروں کیلئے لکھنا اچھا لگتا ہے۔  میڈیا رپور ٹ کے مطابق 42 سالہ امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے انسٹا گرام پوسٹ میں کہا ہے کہ لوگ کہہ رہے ہیں میں نئی البم کرنے کیلئے لوگوں کی طرف رجوع کر رہی ہوں مگر میں میوزک انڈسٹری میں کبھی واپس نہیں آؤں گی۔

انہوں نے لکھا کہ زیادہ تر خبریں کچرا ہیں، میں نے گزشتہ 2سال کے دوران اپنا نام ظاہر کئے بغیر دوسرے لوگوں کیلئے 20 سے زائد گانے لکھے۔انہوں نے لکھا کہ جن لوگوں نے میری کتاب پڑھی ہے انہیں بتانا چاہتی ہوں اس میں میرے بارے بہت کچھ ہے جو آپ لوگ نہیں جانتے۔

 برٹنی نے مزید لکھا کہ نام ظاہر کئے بغیر دوسروں کیلئے لکھنا مجھے اچھا لگتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More