Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میرا جلد شادی کرنے کا رادہ ہے، حریم فاروق

 میرا جلد شادی کرنے کا رادہ ہے، حریم فاروق

معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنی  شادی کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے جلد ہی شادی کرلوں گی۔

 ایک نجی ٹی وی کے  پروگرام میں گفتگو میں حریم فاروق کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں جلد ہی شادی کرنے والی ہوں، اب شادی کے بہترین وقت کے بارے میں اللہ ہی بہتر جانتا ہے لیکن میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں ہوں جو صاف دل، سچا اور مہربان ہو۔ مہربانی میرے لیے اہم ہے، اور اس سے بڑھ کر سچا ہونا بھی میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی بات کاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص مہربان ہو، تعلقات بہتر طریقے سے نبھانے کا اہل ہو، اپنے پیاروں کے ساتھ اچھا رویہ رکھتا ہو اور وہ بغیر کسی لالچ یا توقع کے ان کا خیال رکھے تو ایسے شخص کو میں فورا ہاں کردوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More