Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

موجودہ ڈیزائن دشمن قوتوں کا چل رہا ہے اس کو بھی سمجھتے ہوئے مقابلہ کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

لفظ انسانیت،مذہب اور تہذیبی اقدار کے منافی ہیں

راولپنڈی (نیوز پلس) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آج کے فیصلے میں لفظ انسانیت،مذہب اور تہذیبی اقدار کے منافی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں تفصیلی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کہا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف سے متعلق 17 دسمبر کو جو مختصر فیصلہ آیا تھا اس کے ردعمل میں جن خدشات کا اظہار کیا گیا تھا، آج کے تفصیلی فیصلے سے وہ خدشات صحیح ثابت ہو رہے ہیں،آج کے فیصلے بالخصوص اس میں استعمال کیے گئے الفاظ انسانیت مذہب، تہذیب اور کسی بھی اقدار کے خلاف ہیں۔ جنرل آصف غفور نے کہا کہ افواج پاکستان ایک منظم ادارہ ہے۔ ہم ملکی سلامتی کو قائم رکھنے اور اس کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے حلف بردار ہیں،ایسا ہم نے پچھلے بیس سال میں عملی طور پر کر کے دکھایا ہے۔ وہ کام جو دنیا کا کوئی ملک کوئی فوج نہیں کر سکی وہ صرف پاکستان اور افواج پاکستان نے اپنی عوام کی حمایت سے حاصل کیا۔جنرل آصف غفور کا کہنا تھاکہ ہم آج ہائبرڈ وار کا سامنا کر رہے ہیں،ہمیں اس بدلتی ہوئی نیچر اینڈ کریکٹر آف وار کا بھرپور احساس ہے، اس میں دشمن اس کے سہولت کار، آلہ کار ان کا کیا ڈیزائن ہو سکتا وہ کیا چاہتے ہیں ان سب کی بھی ہمیں سمجھ ہے۔ جہاں دشمن ہمیں داخلی طور پر کمزور کرتے رہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اب جو بیرونی خطرات ہیں ان کی جانب سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ آپ نے کل دیکھا ہو گا کہ انڈین آرمی چیف نے کیا بیان دیا۔جنرل آصف غفور نے کہاکہ ان حالات میں چند لوگ اندرونی اور بیرونی حملوں سے ہمیں اشتعال دلاتے ہوئے آپس میں بھی لڑانا چاہتے ہیں، اس طریقے سے پاکستان کو شکست دینے کے خواب بھی دیکھ رہے ہیں ایسا انشا اللہ نہیں ہوگا۔ اگر ہمیں خطرے کا پتہ ہے تو ہمارا ردعمل بھی اِن پلیس ہے،جو موجودہ ڈیزائزن دشمن قوتوں کا چل رہا ہے اس کو بھی سمجھتے ہوئے اس کا مقابلہ کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کے گذشتہ روز ایس ایس جی ہیڈ کوارٹر کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان صرف ایک ادارہ نہیں ہے یہ ایک خاندان ہے، ہم عوام کی افواج ہیں،ہم ملک کا دفاع بھی جانتے ہیں اور ادارے کی عزت اور وقار کا دفاع بھی بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ لیکن ہمارے لیے ملک پہلے ہے ادارہ بعد میں ہے۔ آج اگر ملک کو ادارے کی قربانیوں کی ادارے کی پرفارمنس کی اور ہماری یکجہتی کی ضرورت ہے تو ہم دشمن کے ڈیزائن میں آکے ان چیزوں کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔پریس کانفرس میں جنرل آصف غفور نے آگاہ کیا کہ آرمی چیف کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔ اس میں کیا فیصلے ہوئے اس کے بارے میں حکومت آگاہ کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More