Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملک کو آگے لے جانے کے لیے میرٹ کو یقینی بنانا ہوگا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے

راولپنڈی(نیوزپلس) بری فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ سے تعلق رکھنے والے یوتھ ونگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے. ملک کو آگے لے جانے کے لیے میرٹ کو یقینی بنانا ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سندھ سے تعلق رکھنے والے یوتھ ونگ کے وفد نے ملاقات کی۔ سندھی جوانوں نے آرمی چیف کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔ نوجوانوں نے پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے لگائے۔اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے میں سندھ کا اہم رول اور ملک کی تعمیر میں اہم کردار ہے۔ فوج میں ایک میرٹ کا سسٹم ہے۔ سندھ کے جوان محنتی، وفادار اور ہمارے بہترین سپاہی ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ صرف نوجوان تبدیلی لا سکتے ہیں اور آپ کو ضرور لانی چاہیے۔ پاکستانی نوجوان ملک کی سمت کا تعین کریں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں آپ نے کیسے دہشتگردی کو اٹھا کر ملک سے باہر پھینک دیا؟ میں ان سے کہتا ہوں کہ ہمارے جوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگتا ہوں تو وہ خون دیتے ہیں، ہماری مائیں ایسی ہیں جن کے بچے ہر لمحہ اپنی جانیں ملک پر قربان کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے میرٹ کو یقینی بنانا ہوگا۔ ہم نے پاکستان کو وہاں لے کر جانا ہے جہاں اس کا حق بنتا ہے۔ پاکستان کو میرٹ کی بنیاد پر آگے لے کر جانا ہے۔ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More