Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

معروف لیجنڈری اداکار خالد بٹ انتقال کر گئے

معروف لیجنڈری اداکار خالد بٹ انتقال کر گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف وراسٹئل اداکار خالد بٹ سیکڑوں مداحوں کو چھوڑ اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے،

خالد بٹ کچھ عرصہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔

خالد بٹ نے طویل کیریئر میں بے شمار ٹی وی ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے خالد بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

نگران  وزیراعلیٰ سندھ سمیت پاکستان بھر سے اہم شخصیات نے خلاد بٹ کے انتقال پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی درجات بلندی  اور صبر وجمیل کی دعا کی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کو بعد از نماز عصر کے ان کی رہائش گاہ واپڈا ٹاؤن  میں ادا کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More