Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی پاکستان کے لئے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری

آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی پاکستان کے لئے 70 کروڑ ڈالر کی  دوسری قسط کی منظوری

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے لئے دوسری قسط کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط فوری جاری کی جائے گی۔

پاکستان کیلئے قرض قسط کی منظوری سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت دی گئی، پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر سٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔

پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 2۔1 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکی ہیں آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 9۔1 ارب ڈالر ہو جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More