مشرق وسطی میں کشیدگی سے روایتی شپنگ روٹس متاثر،گوادر پورٹ کی اہمیت میں اضافہ
گوادر بندرگاہ علاقائی کشیدگی کے دوران محفوظ بحری مرکزکے طور پر ابھر رہی ہے، عالمی شپنگ لائنز محفوظ متبادل کے طور پر گوادر کا رخ کرنے لگی ہیں، وفاقی وزیر
گوادر: وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں کشیدگی سے روایتی شپنگ روٹس متاثر ہوئے ہیں جبکہ گوادر کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔
گوادر پورٹ پر نئے جہاز کی کامیاب برتھنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر محمد جنید انوار نے کہاکہ ایم وی ایچ ایم او لیڈرکی کامیاب برتھنگ ہوئی، 35 یونٹس ٹرانس شپمنٹ کارگو ہینڈل کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ گوادر بندرگاہ علاقائی کشیدگی کے دوران محفوظ بحری مرکزکے طور پر ابھر رہی ہے، عالمی شپنگ لائنز محفوظ متبادل کے طور پر گوادر کا رخ کرنے لگی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خطے میں کشیدگی سے روایتی شپنگ روٹس متاثر ہوئے ہیں جبکہ گوادر کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، ٹرانس شپمنٹ کارگو کے لیے مفت اسٹوریج سہولت موجود ہے۔
