Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ماہرہ خان کے سیاہ لباس میں فوٹوشوٹ نے فیشن کی دنیا میں دھوم مچا دی

ماہرہ خان کے سیاہ لباس میں فوٹوشوٹ نے فیشن کی دنیا میں دھوم مچا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور وراساٹائل اداکارہ ماہرہ خان نے سیاہ  لباس میں فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں  دھوم مچا دی، اداکارہ کے دلکش انداز نے مداحوں کے دل موہ لئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ماہرہ خان کے  سیاہ  لباس میں فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر ہوئیں،

مذکورہ تصاویر میں ماہرہ خان نے بنا آستین کی سیاہ چولی کے ساتھ باڈی کون لہنگا زیب تن کررکھا ہے جو اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگاتا معلوم ہو رہا ہے۔

 کانوں میں بندے اور انگلیوں میں نازک انگوٹھیوں کے ساتھ کھلی زلفیں اور کم سے کم میک اپ میں حسن کی ملکہ ماہرہ خان مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا رہی ہیں۔

 مذکورہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا جبکہ مداحوں کی جانب سے ان کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More