Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مادری کے علاوہ دوسری زبان میں فلم نہیں بنا سکتا، کرن جوہر کا اعتراف

مادری کے علاوہ دوسری زبان میں فلم نہیں بنا سکتا، کرن جوہر کا اعتراف

          بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر نے پہلی بار اسبات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ بالی ووڈ فلمیں کیوں نہیں بناتے انہوں نے حال ہی میں عالمی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہوں نے ہولی وڈ فلم بنانے کے لیے امریکا کے متعدد دورے کیے لیکن ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، کیوں کہ وہ اپنی مادری زبان کے علاوہ دوسری زبان میں فلم نہیں بنانا چاہتے تھے۔

کرن جوہر نے حال ہی میں شوبز میگزین ’ورائٹی‘ کا ایوارڈ حاصل کیا، وہ میگزین کا ایوارڈ وصول کرنے والی بولی وڈ کی پہلی شخصیت بھی بنے۔ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کرن جوہر نے ورائٹی میگزین سے بات بھی کی اور بتایا کہ وہ کیوں ہولی وڈ فلمیں نہیں بناتی کرن جوہر نے بتایا کہ حیران کن طور پر جب 2012 میں انہوں نے عالیہ بھٹ کو ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں کاسٹ کیا تھا تب ان پر اقربا پروری کا الزام نہیں لگا لیکن فلم کی ریلیز کے کئی سال بعد اب ان پر اقربا پروری کے الزام لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرتے وقت یہ نہیں سوچا تھا کہ ان کے والد کون ہیں اور والدہ کیا کرتی ہیں کرن جوہر نے انٹرویو کے دوران یہ بھی بتایا کہ پوری دنیا میں بولی وڈ فلموں سے متعلق غلط تصور پایا جاتا ہے۔ان کے مطابق ہولی وڈ والے سوچتے ہیں کہ بولی وڈ فلمیں صرف ناچ اور گانے پر مبنی ہوتی ہیں لیکن ایسا نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ بالکل حقیقت ہے کہ بھارت میں گانوں اور ڈانس فلموں کو پسند کیا جاتا ہے لیکن ایسا بلکل نہیں کہ بولی وڈ میں کہانیوں اور موضوعات پر فلمیں نہیں بنتیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More