Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ماحولیاتی آلودگی خاموش قاتل ہے۔وزیر اعظم عمران خان

نیا پاکستان زمین پر بعد میں پہلے ذہن میں تبدیلی لانا ہوگی، جب ہم خود کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کریں گے

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان زمین پر بعد میں پہلے ذہن میں تبدیلی لانا ہوگی، جب ہم خود کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کریں گے،اللہ کی برکت بھی آئے گی، ماحولیاتی آلودگی خاموش قاتل ہے، لاہور میں 70 فیصد درخت کاٹ دیے گئے اسلام آباد میں کلین گرین پاکستان انڈیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی خاموش قاتل ہے، لاہور میں 70 فیصد درخت کاٹ دیے گئے، راوی اور لاہور شہر سے گزرنے والی نہر گندگی کا ڈھیر بن گئی ہے،35 سال پہلے لاہور شہر صاف ستھرا تھامگر اب یہاں ماحولیاتی آلودگی بڑھنے سے بیماریاں بڑھتی جارہی ہیں، شہر میں ترقیاتی کاموں کے دوران اس بارے میں سوچا نہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ساری دنیا دیکھی، سارا پاکستان دیکھا ہے، یہاں 12کلائمیٹکس زون ہیں،یہاں ہرموسم اور قدرتی وسائل موجود ہیں جس کی قدر نہیں کررہے، جب ہم اس کی قدر کریں گے تو یہی پاکستان سونا اگلے گا، یہی پاکستان سیاحت کا مرکز بنے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ جب قوم اگلی نسل کے لیے نہیں سوچتیں تو اس کے لیے آگے بربادی ہے،اللہ پاک کے حکم پر نہ چلنے والی قومیں برباد ہوجاتی ہیں، جو خوبصورتی اللہ پاک نے پاکستان میں دی شاید ہی کسی ملک کو دی ہو، ہم پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، سندھ میں ہماری حکومت نہیں لیکن انہیں ہم بتائیں گے اگر انہیں ترقی کرنا ہے تو اس نظام کے بغیر نہیں کرسکتے، پنجاب اور کے پی میں جو نظام لارہے ہیں یہ پاکستان میں پہلی مرتبہ نچلی سطح پر اختیارات منتقل ہوں گے اور لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک طرز زندگی یہ ہے کہ انسان اپنی ذات تک رہے،جب انسان اپنی ذات کے لیے رہ جاتا ہے اس سے بہت نقصان ہوتا ہے، کرہ ارض کو نقصان اپنی ذات کے لیے ہوس و لالچ کے باعث ہوا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت کی توجہ پاکستان کو سرسبز بنانے پر مرکوز ہے، بیجنگ میں لوگوں سے سانس نہیں لی جاتی تھی، آج انہوں نے ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More