Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لبنان نے اسرائیل کے حملوں کو فوری ختم کروانے پر پاکستان سے تعاون مانگ لیا

لبنان نے اسرائیل کے حملوں کو فوری ختم کروانے پر پاکستان سے تعاون مانگ لیا

وزیراعظم اور لبنان کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت

پاکستان علاقائی امن کیلئے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے، اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، شہبازشریف

 اسلام آباد:  وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لبنان کے وزیراعظم عزت مآب نواف سلام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔  وزیراعظم نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کی اور ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اور اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کی امن کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، لبنان کے وزیر اعظم نے لبنان اور اس کے عوام کو نشانہ بنانے والے حملوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کیا۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More