Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لاہور ہائیکورٹ۔میاں شہباز شریف کی ضمانت منظور

جسٹس باقر نجفی کی قیادت میں لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت متفطہ طور پر منظور کی

لاہور (نیوزپلس) لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی۔لاہور ہائی کورٹ نے جسٹس باقر نجفی کی قیادت میں تین رکنی بینچ نے میاں شہباز شریف کی درخواست ضمانت متفطہ طور پر منظور کی۔

لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے آمدن سے زیادہ اثاثوں کے کیس میں صدر پی ایم ایل ن میاں شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی، تین رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی کررہے تھے جبکہ بینچ میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی بھی شامل ہیں۔

کیس کی سماعت کے موقع پر مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، عظمی بخاری اور رانا ارشد کے علاوہ شہبازشریف کے و کیل سینیٹراعظم نذیر تاڑر, امجد پرویز اور نیب پراسیکیوٹر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More