Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قومی ٹی 20سکواڈ میری مشاورت سے تشکیل دیاگیا۔بابراعظ

بنگلہ دیش آسان حریف نہیں لیکن اپنے ہوم گراؤنڈ میں اچھا کھیل پیش کریں گے

لاہور(نیوز پلس) کپتان قومی ٹی ٹونٹی ٹیم بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم کا فیصلہ کرتے ہوئے مجھ سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے بطور کپتان مجھ سے مشورہ کرکے ٹیم کا فیصلہ کیا، ہم نے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا کمبینیشن بناکر ٹیم کا فیصلہ کیا، پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ بابر اعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش آسان حریف نہیں ہے لیکن اپنے ہوم گراؤنڈ میں اچھا کھیل پیش کریں گے،شائقین میچزدیکھنے کیلئے لازمی سٹیڈیم آئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More