Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس داعش کے دہشتگردوں کے خلاف فتح کے استعارے تھے۔عراقی وزیراعظم عدیل عبدالمہدی

عراقی فوجی کمانڈر کا قتل عراقی ریاست، عوام اور حکومت کے خلاف جارحیت ہے

بغداد(نیوز پلس)عراقی وزیراعظم عدیل عبدالمہدی نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی فوجی کمانڈر ابو مہدی مہندس کی شہادت پر اپنے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف فتح کے استعارے تھے۔سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں کہا کہ میں کہا کہ ایک سرکاری عہدے پر فائز عراقی فوجی کمانڈر کا قتل عراقی ریاست، عوام اور حکومت کے خلاف جارحیت ہے اور عراقی سرزمین پر عراقی یا ایک برادر ملک کی قیادت کی شہادت کی کارروائیاں ملک کی سا لمیت کی صریح خلاف ورزی اور ملک کے وقار پر کھلا حملہ ہے۔عراقی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال پر غور کے لیے عراقی پارلیمان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے تاکہ ملک کی سالمیت، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات اور قانون سازی کی جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More