Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

تہران: پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تہران میں اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں برادر ممالک کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کی ممتاز مذہبی اور سیاسی شخصیت شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی ایران کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید رہنما کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت تہران کے سرکاری دورے پر موجود ہیں، جہاں وہ ایران کے رہبرِ اعلیٰ شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام اور وفود بھی ایران پہنچے ہوئے ہیں تاکہ تعزیت کا اظہار کر سکیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس ملاقات کو پاکستان اور ایران کے درمیان دفاعی، سفارتی اور علاقائی تعاون کے فروغ کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک ماضی سے دہشت گردی کے خلاف تعاون، سرحدی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے آئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے اعلیٰ سطحی روابط دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More