Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فیفا ورلڈ کپ 2022، کیمرون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوئٹرز لینڈ سے شکست

سوئٹرز لینڈ نے کیمرون کو 0-1 سے شکست دی

فیفا ورلڈ کپ 2022، کیمرون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوئٹرز لینڈ سے شکست

دوحہ ‘قطر’ (نیوزپلس) فیفا ورلڈ کپ کے قطر میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں ، کیمرون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوئٹرز لینڈ نے 0-1 سے شکست سے دو چار کیا ،دوحہ کے الجنوب اسٹڈیم میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2022 گروپ جی کے میچ میں بریل ایمبولو کے شاندار گول نے سوئٹرز لینڈ نے شاندار فتح دلائی ۔

سوئٹزرلینڈ نے میچ کے آغاز سے ہی مخالف ٹیم پر دبائو بڑھائے رکھا تاہم پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کے دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی 48ویں منٹ میں سوئٹزر لینڈ کے بریل ایمبولو نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔

دوسرے ہاف میں کیمرون نے گول برابر کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائی تاہم سوئٹرز لینڈ کے گول کیپر کی نہایت عمدہ کیپنگ کے باعث کیمرون ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی آخری وقت تک سوئٹرز لینڈ نے کیمرون کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More