Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امید ہے نئی فوجی قیادت آئینی حقوق کی بحالی میں کردار ادا کرے گی ۔ پی ٹی آئی اعلامیہ

نئی فوجی قیادت جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی ۔اعلامیہ

امید ہے نئی فوجی قیادت  آئینی حقوق کی بحالی میں کردار ادا کرے گی ۔ پی ٹی آئی اعلامیہ

لاہور (نیوزپلس) نئے آرمی چیف اور نئے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کے بعد تھریک انصاف نے باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس بات کی توقع کا اظہار کیا ہے کہ نئی فوجی قیادت آئینی حقوق کی بحالی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

تحریک انصاف نے کہا کہ فوج کے نئے سربراہ کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت کا اعلامیہ آ چکا ہے، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر جنرل ساحر شمشاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ آرمی چیف مقرر ہونے پر جنرل عاصم منیر کے لیے تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق 8 ماہ کے واقعات نے واضع طور پر ملک میں تفریق پیدا کی، 8 ماہ میں جو اقدامات کیے گئے ان سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچا۔

پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔

پی ٹی آئی کے جاری کردہ اعلامیے میں صحافتی اداروں اور صحافیوں کو شدید دباؤ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،ارشد شریف جیسے نامور صحافی کو شہید کر دیا گیا بھی شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More