Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سید عاصم منیر آرمی چیف ،جنرل سحر شمشاد مرزا چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر

صدر مملکت عارف علوی نے سمری پر دستخط کر دئیے

سید عاصم منیر آرمی چیف ،جنرل سحر شمشاد مرزا چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر

 اسلام آباد (نیوزپلس) صدر پاکستان عارف علوی نے فوج کی اہم تعیناتیوں کی سمری پر دستخط کر دئیے ،جس کے بعد سید عاصم منیر آرمی چیف جبکہ سحر شمشاد چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہو گئے ہیں ۔

صدر مملکت نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جبکہ سحر شمشاد چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کردیے۔

صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظوری دی۔

صدر مملکت کی جانب سے سمری کی منظوری دیے جانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیفس کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

بعادازاں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت عارف عولی سے نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الگ الگ ملاقاتیں کیں،اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان عارف علوی نے دونوں جرنلز کو تعیناتی پر مبارکباد دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More