Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فوری تشخیص اور علاج میں تاخیر سے نواز شریف کی صحت کو خطرات بڑھ رہے ہیں۔ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب

ڈاکٹرز کا اصرار ہے کہ ایک لمحہ ضائع کئے بغیر نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کیا جائے

لاہور(نیوز پلس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ ڈاکٹرز نے میاں نوازشریف کا معائنہ کیا ہے ان کے جسم پر سوجن میں اضافہ ہوا ہے۔ منفی طبی اثرات نواز شریف کی زندگی کیلئے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق پہلے ہی بہت وقت ضائع ہوچکا ہے تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا معائنہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق میاں نوازشریف کے جسم پر سوجن میں اضافہ ہوا ہے ا سٹرائیڈز کے ہائی ڈوز اور دیگر ادویات کی بنا پر شوگر مزید بڑھ گئی۔ نواز شریف کی زندگی کیلئے موجودہ منفی طبی اثرات جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کا اصرار ہے کہ ایک لمحہ ضائع کئے بغیر نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کیا جائے۔ ڈاکٹرز کے مطابق پہلے ہی بہت وقت ضائع ہوچکا ہے۔ فوری تشخیص اور علاج میں تاخیر سے نواز شریف کی صحت کو خطرات بڑھ رہے ہیں۔ اسٹرائڈز کے منفی اثرات کم سے کم کرنے کیلئے ڈاکٹرنے ادویات تبدیل کی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More