Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فرانس میں پہلی بار ہم جنس پرست وزیر اعظم مقرر

فرانس میں پہلی بار ہم جنس پرست وزیر اعظم مقرر

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ملک کے 34سالہ وزیر تعلیم گیبریل اتل کو وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے 62 سالہ الزبتھ بورن کا استعفی قبول کر لیا۔

 جن کی وزارت عظمی کا دور دو سال سے بھی کم عرصے پر محیط رہا۔فرانسیسی صدر میکرون کی نظریں اب اپنے باقی ماندہ تین سالہ دور صدارت پر ہیں جس میں وہ ایک متحرک کابینہ کے ساتھ عوام میں اپنی ساکھ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ صدر ایمانوئیل میکرون کی نئے وزیراعظم کے لیے نگاہ انتخاب 34 سالہ گیبریل اتل پر جا ٹھہری جو فرانس کے سب سے کم عمر اور سب سے پہلے ہم جنس پرست وزیراعظم ہوں گے۔صدارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ایمانوئیل میکرون نے گیبریل اٹل کو وزیر اعظم مقرر کرکے انہیں حکومت بنانے کا کام سونپا ہے۔

 اس ہفتے کابینہ میں وسیع تر ردوبدل متوقع ہے۔گیبریل اتل وزارت تعلیم میں اپنے عہدے کے بعد حکومت میں سب سے مقبول شخصیت ہیں اور میکرون کو غیر مقبول پنشن اصلاحات، پارلیمانی انتخابات میں ان کی مجموعی اکثریت سے محرومی اور امیگریشن قانون سازی جیسے تنازعات سے باہر نکالنے کی کوشش کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More