Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ بحرین، بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ بحرین، بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات

 

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بحرین کا 2 روزہ سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخیلفہ اور ولی عہد سے ملاقات کی،

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ بن احمد الخلیفہ سے بھی ملاقات کی۔

 

 

آرمی چیف کی بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر ایچ ایچ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے بھی ملاقات ہوئی۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے بادشاہ نے آرمی چیف کو بحرین کے فوجی اعزاز ’آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس‘ سے نوازا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے بھی ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔

آرمی چیف بحرین نیشنل گارڈ کے 27ویں یوم تاسیس کے مہمان خصوصی بھی تھے۔ آرمی چیف کا نیشنل گارڈ یومِ تاسیس کی تقریب میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بحرین نیشنل گارڈ کو ملٹری اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تربیت فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف کو دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بڑھانے میں اہم کوششوں اور تعاون کے اعتراف میں ملٹری میڈل دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More