Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان نے امریکا کی جانب سے ’خصوصی تشویش کا ملک‘ قرار دینے کو مسترد کر دیا

پاکستان نے امریکا کی جانب سے ’خصوصی تشویش کا ملک‘ قرار دینے کو مسترد کر دیا

پاکستان نے امریکا کی جانب سے ’خصوصی تشویش کا ملک‘ قرار دینے کو مسترد،

پاکستان ایک تکثیری ملک ہے جو بین المذاہب ہم آہنگی کی بھرپور روایت رکھتا ہے، دفتر خارجہ کا بیان

 پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے پاکستان کو ’خصوصی تشویش کا ملک‘ قرار دینے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں اس بات پر شدید مایوسی ہوئی ہے کہ یہ متعصبانہ اور من مانی تشخیص پر مبنی ہے اور اس کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایک تکثیری ملک ہے جو بین المذاہب ہم آہنگی کی بھرپور روایت رکھتا ہے، جبکہ پاکستان نے اپنے آئین کے مطابق مذہبی آزادی کو فروغ دینے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ مذہبی آزادی کی بڑے پیمانے پر اور مسلسل خلاف ورزی کرنے والے بھارت کو ایک بار پھر امریکی محکمہ خارجہ کی نامزد فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More