Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں ہی لینڈ کرے گا ۔ اسد عمر کا انتظامیہ کو چیلنج

عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں ہی لینڈ کرے گا

عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں ہی لینڈ کرے گا ۔ اسد عمر کا انتظامیہ کو چیلنج

اسلام آباد (نیوزپلس) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماء اسد عمر نے ڈی سی اسلام آباد پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارا ڈرامہ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے ڈی سی اسلام آباد جان بوجھ کر عمران خان کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں

اسد عمر نے اسلام آباد انتظامیہ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں ہی لینڈ کرے گا

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جی ایچ کیو کو کوئی اعتراض نہیں اور اسلام آباد انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ اجازت نہیں دیں گے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کو ایک مرتبہ پھر فیض آباد پر جلسے کا اسٹیج بنانے سے روک دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جلسے کا اسٹیج فیض آباد کے قریب نہیں لگ سکتا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیا حکم آ گیا ہے کہ جلسہ گاہ اور اسٹیج کا کام روک دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More